آگ سے جھگی جل گئی،ر متاثرہ شخص کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹائون کے علاقے میں 30 سالہ شخص نے خود کو آگ لگا کر جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق فاروق احمد نامی شخص کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔واقعے کے دوران آگ لگنے سے اس کی جھگی بھی جل گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔