اسلام آباد(آئی این پی )مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوریت کی بنیاد موثر قانون سازی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت،اتحادی جماعتوں کے تعاون سے عوامی حکومت نے پہلا پارلیمانی سال نمایاں کامیابیوں کے ساتھ مکمل کیا، پارلیمانی سال میں 130دن قومی اسمبلی اور 105دن سینیٹ کی کارروائی ہوئی، سینیٹ میں کارروائی مکمل کرنے کا ہداف 15دن قبل حاصل کیا گیا۔ اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مکمل ہونے والے پارلیمانی سال کے دوران39قوانین 47ایکٹ آف پارلیمنٹ منظور ہوئے، 16اہم قومی معاملات پر آرڈیننس اور 20رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں، یہ قانون سازی کا تسلسل پارلیمانی بالادستی، شفاف طرز حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے، مستحکم جمہوریت ہی ترقی کی ضمانت ہے۔