بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات ہوسکتی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

 غیر سیاسی ملاقات اور جیل مینول کے مطابق ملاقات ہو تو زیادہ بہتر ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف سے محمود اچکزئی کی ملاقات ماہ رمضان میں ہو سکتی ہے
 اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے میں عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کا چانس ہو سکتا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شامل ہیں، پنجاب حکومت کو جہازخریداری سے متعلق بتانا چاہئے کیونکہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسا ہے، جہاز حکومت کی ضرورت ہے تو ان کو بتانا چاہیئے کہ جہاز لیا ہے،اس میں چھپانے والی کیا ہے ؟ ۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہو سکتا ہے آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی سے بیر سٹرگوہر کی ملاقات ہو جائے، غیر سیاسی ملاقات اور جیل مینول کے مطابق ملاقات ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ دونوں کی ملاقات ماہ رمضان میں ہو سکتی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کبھی ڈیل یا ڈھیل آفر نہیں کی گئی ، اگر آپ اس کو ڈیل کا رنگ دینا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ ان کا کہنا تھا کہحکومت نے عمران خان کے ذاتی ڈاکٹرز کو شامل کیا۔ عمران خان سے بہن کی ہی سب سے زیادہ ملاقاتیں ہوئی ہیں