ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا: بیرسٹر عقیل

وزیراعظم  اپوزیشن کوکئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، کسی حد تک برف پگھلی ہے
اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں:وزیر مملکت
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا  ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا، تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی۔ایک انٹرویو میں  بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، امریکا ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا، تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں  گی، وزیراعظم کئی بار اپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دے چکے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی حد تک برف پگھلی ہے، آگے کتنی پیشرفت ہو گی یہ دیکھنا ہوگا، اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔