27ویں آئینی ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی کے فائدے یا نقصان کی بات نہیں ہے
ترمیم میں کوئی جلد بازی نہیں‘ ، تمام معاملات پر بات چیت ہو گی: وزیر مملکت قانون و انصاف
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہاہے آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کہ جس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہو‘ 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی،27ویں آئینی ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی کے فائدے یا نقصان کی بات نہیں‘ یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جارہی تھی جب کہ 27 ویں ترمیم پر بھی کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں قومی مفادکے ایشوز ہیں، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا، کسی سیاسی جماعت کیفائدے نقصان کی بات نہیں اور نہ ہی آئین کوئی آسمانی صحیفہ ہے کہ جس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہو۔