پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کو کٹہرے میں لانے کا وقت آ گیا: بیرسٹر عقیل ملک

 دہشت گردی  میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے، آپ تحریک طالبان سے کیا بات کرنا چاہتے ہیں؟
 وزیراعلی کے پی نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی:پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے  پی ٹی آئی ہمیشہ سے ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آ چکا ہے ۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے، آپ تحریک طالبان سے کیا بات کرنا چاہتے ہیں؟ ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے، اب چیزیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔