جج نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی 9 مئی و دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے 27 جنوری تک متعلقہ مقدمات میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔