سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت، مکمل سکیورٹی فراہم کردی گئی

سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت، مکمل سکیورٹی فراہم کردی گئی

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت، سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے سہیل آفریدی اور ان کے وفد کے داخلے کی باضابطہ منظوری دی ہے، جس میں صوبائی وزرا، کابینہ ارکان، سینیٹرز، ایم این ایز اور دیگر اراکین اسمبلی شامل ہیں۔سہیل آفریدی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔ قبل ازیں وہ قافلے کی شکل میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے، جس میں ڈپٹی اسپیکر کے پی اور دیگر صوبائی و قومی ارکان بھی شامل ہیں۔دورہ لاہور کے دوران سہیل آفریدی کوٹ لکھپت جیل اور بانی پی ٹی آئی کے رہائشی علاقے زمان پارک بھی جائیں گے، اور لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔