پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں چوتھے میچ میں عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 2 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم بی بی ایل کے اپنے ڈیبیو میچ میں بھی یادگار کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، جس میں 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔ دوسرے میچ میں بھی انہوں نے 10 گیندوں پر صرف 9 رنز بنائے تھے۔تاہم تیسرے میچ میں بابر اعظم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے۔