حنا بیات نے عامر خان کے شو پر کاپی کے الزام کی وضاحت کی

حنا بیات نے عامر خان کے شو پر کاپی کے الزام کی وضاحت کی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی، شوبز انڈسٹری اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

دوران گفتگو، حنا بیات نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ان کے مشہور شو "الجھن سلجھن" کا مواد اور سیٹ کاپی کیا تھا، جس کی وہ میزبانی کیا کرتی تھیں۔حنا بیات نے وضاحت کی کہ جب وہ اس شو کی میزبانی کرتی تھیں، اس میں نفسیاتی مسائل اور زندگی کے پیچیدہ موضوعات پر بات کی جاتی تھی، جن پر اس وقت دیگر شو میں کم توجہ دی جاتی تھی۔ ان کے شو کا مقصد تھا کہ لوگوں کو نہ صرف زندہ رہنے کی بلکہ زندگی کو جینے کی ترغیب دی جائے، اس لیے اس کا نام تبدیل کرکے "جیو حنا کے ساتھ" رکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا شو ایک منفرد نوعیت کا تھا، اور وہ سیٹ بھی خود ڈیزائن کرتی تھیں۔ لیکن بعد میں جب انہیں پتہ چلا کہ عامر خان نے بھی اسی نوعیت کا شو کیا ہے، تو انہوں نے دیکھا کہ شو کے سیٹ اور مواد میں مشابہت تھی۔ اس موقع پر حنا بیات نے کہا کہ جب انہوں نے انڈین شو دیکھا، تو ان کا خیال تھا کہ وہ مواد اور سیٹ وہی ہیں جو پہلے ان کے شو میں استعمال ہو چکے ہیں۔ تاہم، چونکہ بھارت میں ان کا شو کم دیکھے جانے کی وجہ سے کسی کو زیادہ فرق نہیں پڑا، اس لیے لوگوں نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔