بوہیمیا لاہور کنسرٹ میں انتظامیہ سے ناراض، غصے کا اظہار کیا

بوہیمیا لاہور کنسرٹ میں انتظامیہ سے ناراض، غصے کا اظہار کیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقد کنسرٹ کے دوران انتظامیہ سے ناخوش نظر آئے اور غصے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بوہیمیا کو اسٹیج پر آتے ہی غصے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا رہا اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے۔"اس بات پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے شور مچانا شروع کر دیا، جس پر بوہیمیا نے کہا، "میں اس کنسرٹ کی اور اس کی انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں، مگر یہاں بد انتظامی ہوئی ہے۔ لوگ مجھے سننے کے لیے یہاں آئے ہیں اور اتنی دیر سے اسٹیج پر بکواس چل رہی ہے۔"گلوکار نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے بعد کہا، "میں پون گھنٹے کی پرفارمنس پلان کر کے آیا تھا ان لوگوں کے لیے، اب تو اسٹیج سے سیدھا جیل جاؤں گا۔" اس کے بعد انہوں نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔بوہیمیا کا یہ غصہ اور ان کا بیان اس بات کا اشارہ تھا کہ کنسرٹ کی انتظامیہ کی جانب سے تاخیر اور بد انتظامی کی وجہ سے وہ پریشان ہو گئے تھے۔