پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مقبول پاکستانی ریئلٹی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
میرا نے شو کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے سفید شرٹ اور جینز زیب تن کیے، جس سے ان کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں تھی۔ ان کی آمد دیکھتے ہی ان کی قریبی دوست اور شو کی کنٹسٹنٹ لیلیٰ خوشی سے ان کا استقبال کرنے آگے بڑھی، جبکہ دیگر شرکا بھی اداکارہ کی اچانک آمد پر حیران رہ گئے۔میرا کی اس انٹری سے شو میں مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر ان اور لیلیٰ کی دوستی نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔یہ میرا کا ریئلٹی ٹی وی کا پہلا تجربہ نہیں ہے، اس سے قبل وہ شادی پر مبنی ریئلٹی شو ’سوئمبر‘ میں بھی حصہ لے چکی ہیں، جس سے ان کا مختلف پروجیکٹس میں حصہ لینے کا تجربہ ثابت ہوتا ہے۔