پنجاب حکومت نے صوبے میں بسنت منانے کے حوالے سے رسمی کارروائی مکمل کر دی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے سمری تیار کر کے کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ سمری ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کابینہ کو بھیجی، جس میں بسنت منانے کی ممکنہ تاریخیں 6، 7 اور 8 فروری تجویز کی گئی ہیں۔سمری میں پنجاب کے مختلف شہروں میں بسنت کے دوران حفاظتی اقدامات، ٹریفک کے انتظامات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی اور عوامی سطح پر ممکنہ احتیاطی تدابیر شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ بسنت کے دوران کسی قسم کے حادثات یا ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔اب یہ سمری کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آئے گی اور حتمی منظوری کے بعد بسنت کے جشن کی اجازت دی جائے گی۔