انجلین ملک نے کینسر پر قابو پا کر خوشخبری سنادی

انجلین ملک نے کینسر پر قابو پا کر خوشخبری سنادی

پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

انجلین ملک نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم میں کینسر کے آثار ختم ہو گئے ہیں اور انہیں طبی طور پر کینسر فری قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے بعد مکمل صحت کی تصدیق کے لیے عام طور پر 2 سے 5 سال لگتے ہیں اور بعض اوقات 10 سال بھی درکار ہو سکتے ہیں، مگر ان کے تازہ سکین نے انہیں خوشخبری دی۔

اداکارہ نے اس دوران اپنے جذبات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے:

کینسر کے علاج کے دوران کچھ دن امید لاتے ہیں اور کچھ دن خوف۔
انہوں نے ان سب حالات کا حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آج کے لیے شکر گزار ہیں، کل کے لیے تیار ہیں اور کبھی ہمت نہیں ہارتیں۔
ان کی پوسٹ کے بعد مداحوں نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کے شفا یابی کی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔یہ کامیابی انجلین ملک کے لیے نہ صرف ذاتی بلکہ شوبز انڈسٹری کے لیے بھی حوصلہ افزا لمحہ ہے، کیونکہ انہوں نے بیماری کے باوجود مثبت رویہ برقرار رکھا اور اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔