تھانہ کلر سیداں کے علاقے سروبا چوہدریاں میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سوتیلے بیٹے نے اپنی بیوہ ماں چاند بی بی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا اور دوسری خاتون رقیبن بی بی کو زخمی کر دیا۔
مقتولہ کی لاش اور زخمی خاتون کو قریب اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر چکی ہیں۔پولیس نے 45 سالہ ملزم محمد رضا کو گرفتار کر لیا، جو نفسیاتی مریض اور غیر شادی شدہ ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اکثر گھر میں جھگڑا کرتا رہتا تھا، جبکہ مقتولہ کی عمر 75 سال سے زائد تھی۔