ساہیوال: سوتیلے بیٹے نے ماں اور بہن کو آگ لگا دی

ساہیوال: سوتیلے بیٹے نے ماں اور بہن کو آگ لگا دی

ساہیوال کے علاقے چک 86 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے بیٹے نے اپنی ماں اور بہن پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق جھگڑا مکان کی تقسیم کے معاملے پر ہوا تھا۔ ملزم نے اپنی ماں ثریا خاتون اور بہن آمنہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں چھوڑا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔