لیہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا

لیہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا

لیہ کے علاقے نور پور میں گھریلو ناچاقی کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اس کو قانون کی گرفت میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔