ڈی آئی خان: لکی مروت میں کلہاڑی کے وار سے دو نوجوان قتل

ڈی آئی خان: لکی مروت میں کلہاڑی کے وار سے دو نوجوان قتل

ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت ورغڑ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں کلہاڑی کے وار سے دو نوجوان بے دردی سے قتل کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 13 سالہ ضیاءاللہ اور 19 سالہ امتیاز کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کو ان کے گھر کے ایک کمرے میں نشانہ بنایا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلِ خانہ منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے باہر گئے تھے۔مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں حیات اللہ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق امتیاز کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔