کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے کیمپس کے قریب ایک بیس سالہ بھارتی طالب علم کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
مقتول کا نام شیوانک آوستھی تھا، جو ڈاکٹریٹ کا طالب علم تھا اور اسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ 23 دسمبر 2025 کو پیش آیا۔ ہائی لینڈ کریک ٹریل اور آلڈ کنگسٹن روڈ کے علاقے میں جائے وقوعہ پر پہنچنے پر مقتول کی لاش ملی، جبکہ ملزم پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو چکا تھا۔پولیس نے بتایا کہ وہ عوامی مدد سے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مقتول کے خاندان کی ہر ممکنہ مدد فراہم کر رہے ہیں۔