پنجاب حکومت نے موٹر سائیکلوں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد، ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواروں کی رفتار کی نگرانی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو اس حکم پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔