امریکا میں شدید برفانی طوفان: 30 ہلاکتیں، 44 ریاستوں میں ایمرجنسی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

امریکا میں شدید برفانی طوفان: 30 ہلاکتیں، 44 ریاستوں میں ایمرجنسی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

امریکا کے مختلف حصوں میں شدید برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔

شدید برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما اور نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور واشنگٹن میں سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے 44 ریاستوں میں 20 کروڑ افراد کے لیے شدید سردی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے مزید برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔