پولیس نے دونوں کی لاشیں ہسپتال سے ورثا کیحوالے کر د یں
ڈیرہ مراد جمالی (خصوصی رپورٹ ) جھل مگسی کے علاقے گوٹھ صوفی محمد عثمان میں ایک شخص نے مبینہ طورپر فا ئرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں ۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کیحوالے کر د یں۔ ادھر کچھی پولیس تھانہ بھاگ کی حدودگوٹھ ٹوک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فیض محمد دھرپالی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ، زخمی کو سول ہسپتال بھاگ منتقل کر دیا گیا۔