آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کا ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی کا دورہ‘شہداء کے لواحقین سے ملاقات

ڈیرہ بگٹی میں سپاہی عیدو شہید اور سپاہی اختر شہید کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی
ڈیرہ بگٹی ، جھل مگسی (آن لائن)آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان بؤنے ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کا دورہ کرکے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔ آئی جی ایف سی کی ڈیرہ بگٹی میں سپاہی عیدو شہید اور سپاہی اختر شہید کے گھر آمدہوئی،انہوں نے لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی ایف سی نے جھل مگسی میں بھی شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ۔آئی جی ایف سی نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے اُن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہداء وطن کے بلند درجات اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔شہداء کے لواحقین نے عظیم قربانیوں پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔