مریدکے:لڑکے پر نامعلوم افراد کا وحشیانہ تشدد، مردہ سمجھ کر پھینک گئے

مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے میں تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا دائوکے میں نامعلوم ملزموں کا 14سالہ لڑکے پر بہیمانہ تشدد، بیہوشی کی حالت میں گھر کے قریب کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ ریسکیو نے متاثرہ فیضان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانا دائوکے کے رہائشی غریب محنت کش شیخ لیاقت کے بیٹے فیضان کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مردہ سمجھ کر قریبی کھیتوں میں پھینک دیا،جسے بعدازاں ریسکیو نے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ،جہاں سے فیضان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو نے بیہوشی کی حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے تاحال ہوش نہیں آسکا۔ ذرائع کے مطابق غریب محنت کش لیاقت شیخ نے بیٹے فیضان کی نازک حالت پر بھی نامعلوم ملزموں کے خوف سے ڈرتے ہوئے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں کی۔