لیسکو ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ

نتھوکی گاؤں میں مشتعل افراد نے تاریں چھین لیں اور سرکاری گاڑیوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچایا،100افراد پر مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو باٹاپور سب ڈویڑن کی ٹیم پر نتھوکی گاؤں میں بجلی چوروں کے مشتعل گروپ نے حملہ کر دیاتفصیلات کے مطابق ٹیم بجلی چوری کے خلاف کارروائی کر رہی تھی جب مشتعل افراد نے لیسکو کی گاڑیاں روک کر حملہ کر دیاپولیس کے مطابق واقعے میں 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیذرائع کے مطابق لیسکو ٹیم نے گاؤں کی ایچ ٹی لائن سے بجلی منقطع کی تھی جس پر مشتعل افراد نے تاریں چھین لیں اور سرکاری گاڑیوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچایاپولیس اور رینجرز کی فوری مداخلت سے لیسکو افسران و عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔لیسکو حکام کے مطابق نتھوکی گاؤں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے اور سکیننگ میٹرز کے ذریعے 60 فیصد سے زائد بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے