تھرڈ سرکل میں کام مکمل بندکر دیا گیا،بجلی چور تذلیل کرتے ہیں:مظاہرین
لاہور (خصوصی رپورٹ ) بجلی چوروں کے لیسکو افسروں اور ملازمین پر تشدد کے واقعات کے خلاف انجینئرز اور عملہ نے احتجاج کیا، تھرڈ سرکل میں کام مکمل بند کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق بجلی چوروں کی جانب سے لیسکو افسر اور ملازمین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف پاکستان ہائیڈرو یونین اورلیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ احتجاج کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر اور جنرل سیکرٹری ہائیڈرو یونین خورشید احمد نے بھی شرکت کی۔لیسکو کے تمام انجینئرز کی جانب سے قلم چھوڑ احتجاج بھی کیا گیا،مظاہرین نے بجلی چوروں کے خلاف نعرے بازی کی،ان کا کہنا تھا بجلی چور مختلف طریقوں سے افسروں اور ملازمین کی تذلیل کرتے ہیں،ایسٹرن سرکل میں ملازمین اور افسروں پر تشدد کے متعدد واقعات ہوئے۔