متعدد ملازمین زخمی‘ 36نامزدملزموں سمیت 65نامعلوم کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پتوکی ( آئی این پی ) پتوکی میںاسلحہ کے زور پرجتھوں کی صورت میں بجلی چوروں کاپتھروں،ڈنڈوں، سوٹوںسے لیسکو ٹیم پر حملہ متعدد لیسکو ملازمین بری طرح زخمی رینجر فورس،ایلیٹ فورس اہلکار محفوظ رہے 36نامزدملزموں سمیت 65کس نامعلوم ملزموں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ملزمان موقع سے فرار پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔لیسکو ایس ڈی او ذوالفقار شیخ نے اپنی لیسکو ٹیم ندیم بھٹی، شمشاد علی، ہمایوں اصغر رانا عبدالستار اور ایلیٹ فورس ،رینجر فورس کے ہمراہ نواحی گائوں نیاز بیگ میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کی دوران کاروائی بجلی چوری میں ملوث ارشد اسلم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کردیا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پتھرو،ڈنڈوں، سوٹوںسے لیسکو ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں لائن مین لیسکو ندیم ،شمشادسمیت دیگر ملازمین شدید زخمی ہوگئے جبکہ رینجر فورس،ایلیٹ فورس اہلکار محفوظ رہے