کھانا پکانے کیلئے غیر معیاری مصالحہ جات ، گھی،تیل استعمال معمول بن گیا
صفائی کا بھی بالکل خیال نہیں رکھا جاتا، اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی اور اس کے گردونواح کے ہوٹلوں میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ کھانوں کا دھندا عروج پرپہنچ گیا،شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی اور اس کے گردونواح کے ہوٹلوں میں ناقص اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری ہے، مہنگے داموں فروخت ہونے والے کھانوں کے پکانے کیلئے غیر معیاری مصالحہ جات ، گھی اور تیل استعمال کیا جاتاہے۔ کھاناپکانے کے دوران صفائی کا بھی بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔بعض ہوٹلوں پر گردغبار میں لپٹی ہوئی اشیاء سے کھانا پکایا جاتا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔