چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے ہوٹلوں میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ کھانوں کا دھندا عروج پر پہنچ گیا،شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی اور اس کے گردونواح کے ہوٹلوں میں ناقص اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری ہے، مہنگے داموں فروخت ہونے والے کھانوں کے پکانے کیلئے غیر معیاری مصالحہ جات ، گھی اور تیل استعمال کیا جاتاہے۔ کھاناپکانے کے دوران صفائی کا بھی بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔بعض ہوٹلوں پر گردوغبار میں لپٹی اشیاء سے کھانا پکایا جاتا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔