حملہ آوروں نے 32 سالہ محمد عدیل کو گولیاں ماریں، مقتول 2بچوں کا باپ تھا
ٹھیکریوالا(خصوصی رپورٹ)حویلی پر سوئے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔تفصیلات کیمطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک 27 ج۔ب شمالی میں حویلی پر سوئے 32 سالہ محمد عدیل کو نامعلوم ملزموں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،مقتول 2 بچوں کا باپ تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ساندل بار وقاص ہندل ڈی ایس پی صدر سرکل اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔