جنگ بندی غزہ کے رہائشی پہلی بار سکون کی نیند سوئے‘اسرائیل نے 90 فلسطینی رہا کر دیئے

جنگ سے بستیاں ملیا میٹ، گھر، ہسپتال، سکولز، کالجز کھنڈر بن گئے، معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی: القسام بریگیڈ
غزہ(آئی این پی)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید 69 خواتین سمیت 90 فلسطینی رہا کرا لیے، جنگی بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اہل غزہ نے پہلی رات صہیونی حملوں کے خوف کے بغیر گزاری،حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہو گی۔سوا سال کی جنگ نے غزہ کا انفرا سٹرکچر مکمل تباہ کردیا،اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری سے بستیاں ملیا میٹ، گھر، ہسپتال،سکولز اور کالجز کھنڈر بن گئے، غزہ سٹی، شمالی غزہ، خان یونس، رفاہ، جبالیہ، دیرالبلاح شدید متاثر ہوئے