کراچی میں تیل چوری کرنیکی سرنگ پکڑی گئی،4گرفتار

 کراچی (خصوصی رپورٹ)شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی منظم کوشش ناکام بنا دی،واردات میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹائون میں چھاپہ مار کارروائی کرکے تیل چوری کیلئے بنائی گئی زیر زمین سرنگ پکڑ لی۔ سرنگ مہران ٹائون میں واقع کپڑے کے ایک گودام میں کھودی گئی تھی۔پولیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سب انسپکٹر اویس تنولی کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کے لییگودام کے اندر 15 سے 16 فٹ گہرا کنواں کھود رکھا تھا جس کے نچلے حصے سے تقریباً 140 میٹر طویل اور 4 فٹ چوڑی سرنگ بنائی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کو بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔ 
سرنگ پکڑی گئی ۔