پولیس کا بھکاریوں کیخلاف ایکشن ‘ 4گرفتار

پتوکی ( آئی این پی ) سرکل پولیس افسر کی ہدایت پر پولیس کا بھکاریوں کیخلاف ایکشن بھیک مانگنے والے 4گرفتار مقدمات درج ۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی رانا سجاد اکبر کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سرائے مغل پولیس نے بھکاریوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے چار بھکاریوں کو گرفتار کرلیاگرفتار بھکاریوں میں نوید ، علی شان ، فیاض، نعیم شامل ہیں ملزمان کو رقبہ ہلہ، بہڑوال کلاں، بھسین چک نمبر47,بیٹ نمبر5سرائے مغل سے گرفتار کیا گیا ملزمان شہریوں سے بھیک مانگ کر انہیں پریشان کررہے تھے تھانہ سرائے مغل پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔