خیبر (آئی این پی)خیبر کے علاقے شیر برج میں مکان کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ۔پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ مکان کے 2 کمروں کو نقصان پہنچا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کی دیوار کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔