اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پی ٹی اے ترجمان کے مطابق تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال غیر قانونی ، غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری متعلقہ رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوتی ہے۔ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنز کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں،صارفین اپنی سم یا ڈیوائس کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے جبکہ خلاف ورزی پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔