آج ، کل بارشیں، محکمہ موسمیات کاانتباہ

گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج سے 16 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں سیجنوب مشرقی سندھ(تھرپارکر،ننگر پارکر،اسلام کوٹ، مٹھی،عمر کوٹ، ٹھٹھہ ،بدین ، اسلام آبادراولپنڈی،پشاور، مردان، صوابی،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔موسلا دھار بارش سے دیر، چترال،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اورراولپنڈی کے ندی /نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ہوا کا کم دبا ئو جنوب مشرقی راجستھان اور ملحقہ شمالی گجرات میں موجود ہے جو 24 سے 36 گھنٹے کے دوران مزید مغرب/جنوب مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے جبکہ مغربی ہوا ئوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔دریں اثنا این ڈی ایم اے نے خطہ پوٹھوہار اور بالائی پختونخوا میں 17ستمبر تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔