پاکستانی شہری کا بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ

 نئی دہلی (خصوصی رپورٹ )بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی شہری کی رہائی کے آرڈر کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے باضابطہ رابطہ کر لیا ۔کرناٹک ہائیکورٹ نے نومبر میں پاکستانی شہری کو ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ سے ریلیز آرڈر کا انتظار ہے، ریلیز آرڈر ملتے ہی فہد کی سفری دستاویزات تیار کرلیے جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن فہد کی وطن واپسی میں مکمل مدد کرے گا، محمد فہد 18 سال بھارتی جیلوں میں رہ کرگذشہ ماہ عدالت سے باعزت بری ہوا ہے۔محمد فہد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ میرے سفری دستاویزات بنادے تاکہ میں وطن واپس آسکوں۔