ملزمان یونان کشتی حادثے میں ملوث ،ایک خاتون بھی شامل،ایف آئی اے فیصل آباد
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)یونان کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی سمگلروں کو سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ان 15 ملزمان کے نام سٹاپ لسٹ میں ایف آئی اے فیصل آباد کی سفارش پر شامل کیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان یونان کشتی حادثے میں ملوث ہیں، ان کے خلاف فیصل آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جن 15 ملزمان کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ہیں، ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔