لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق اقلیتوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ لاہور پولیس کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔پولیس میثاق سنٹر اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میثاق سنٹر لبرٹی مارکیٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران مسیحی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی دعوت پر مسیحی برداری سے تعلق رکھنے اہلکاروں اور کمیونٹی نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کرسمس اوربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے۔