لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے آرمی سلویشن چرچ کے پاسٹر اور پادریوں سے ملاقات کی اور کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کے تہوارمیں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز چرچ میں دعائیہ تقریب سے کیا گیا۔ پاکستان کی سالمیت اور امن کیلئے دعا کی گئی ۔ کوئٹہ چرچ سانحہ اور پولیس کے شہدا ء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ایس پی سول لائنز نے مینارٹی منسٹر اور چرچ انتظامیہ کے ساتھ کرسمس سالگرہ کا کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارک باد دی۔سول سوسائٹی کے ممبران، کرسچن بزنس فیلوشپ اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔