اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی زیرِ نگرانی ہوئی۔
سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کیس میں بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران وکلا سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے پراسیکوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی اور نئی تاریخ 30 دسمبر مقرر کی۔