فیصل آباد کے علاقے چک 244 میں چند روز قبل قلب اور غلام رسول کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا۔
آج علی الصبح دونوں فریقوں کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں غلام رسول کے پارٹی کے دو افراد، اقبال اور رستم، اور مخالف فریق کے طارق اور عبدالستار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔روشن والا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعہ کے اصل محرکات کا پتہ چل سکے۔