کراچی کی ڈیمانڈ 11سوملین گیلن،ملتا 525ملین گیلن ،پریس کانفرنس میں بتائوں گا کس کے دور میں ٹینکر آئے
کراچی (آئی این پی )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن اس وقت ہماری حکومت کے لیے باعث شرمندگی ہے،کراچی کی ڈیمانڈ 1100 ملین گیلن ہے ہمیں صرف 525 ملین گیلن پانی ملتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرانس کراچی ایک آزاد کمپنی ہے، شہر کو پانی کی قلت کا سامنا ہے لیکن ایک جماعت کے لوگ سڑکوں پر پانی ضائع کر رہے تھے۔ سیاسی جماعت کے لوگ میرے دفتر کے پانی کے کنکشن کو کاٹ دیتے ہیں۔ کینجھر سے کراچی کو ملنے والا پانی لامحدود نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں بتائوں گا کہ کس کے دور میں ٹینکر آئے۔ میئرکراچی نے مزید کہا کہ اس شہر کے حقوق اوربہتری کے لیے کوشاں ہیں، شہر کی ہرسڑک کے ایم سی کی نہیں ہے،ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کی ہے کہ 106 سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈز درکار ہیں۔