قطرکا شام پر عائد پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ

دوحہ(آئی این پی )قطر نے شام پر عائد کی گئی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا بریفنگ کے دوران عالمی برادری اور طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کو فوری طور پر ختم کر دیں جو خانہ جنگی کے باعث مختلف ملکوں نے شام پر عائد کی تھیں۔ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ شام پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں اور یہ پابندیاں جلد ختم کی جائیں۔