جوہری توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں ختم

 فیصلہ ترقی پذیر ممالک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا :عالمی بینک
واشنگٹن (آئی این پی )عالمی بینک نے جوہری توانائی کی مالی معاونت پر دہائیوں پرانی پابندی ختم کر دی۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق عالمی بینک نے جوہری توانائی کے شعبے میں دوبارہ داخل ہونے کا اعلان کیا ہے، جو کہ کئی دہائیوں بعد ایک بڑی پالیسی تبدیلی ہے۔ عالمی بینک کے صدر اجے بانگا نے ایک ای میل میں بتایا کہ یہ فیصلہ ترقی پذیر ممالک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ عالمی بینک اب اقوامِ متحدہ کے عالمی جوہری نگرانی کے     ادارے(آئی اے ای اے )   کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا