اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیلی اعتراف سے حملوں کا جواز مل گیا: ایران

اقوام متحدہ گھنائونے جرم کے اعتراف کے بعد اس کی مذمت کرے، ایرانی سفیر کا یو این سیکرٹری جنرل کو خط
    تہران (آئی این پی )ایران نے رواں برس تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیل کے گھنا ئو نے جرم کے بے شرمانہ اعتراف کی مذمت کی ہے اور اس کے بعد اپنے صہیونی ملک پر حملے کو جائز قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ یہ ڈھٹائی کے ساتھ اعتراف پہلی بار ہے جب اسرائیلی حکومت نے اس گھنائونے جرم کی اپنی ذمہ داری کو کھلے عام تسلیم کیا ہے۔ خط میں ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے اعتراف کے بعد اس کی مذمت کرے۔ایرانی سفیر نے استدلال نے کیا کہ اس اعتراف نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کو جواز فراہم کردیا ہے۔