امریکہ کیلئے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں: ایلون مسک

یورپ کو اپنا دفاع خود کرنا ہوگا: ٹرمپ کے  سینئرمشیرنے  نیٹو سے امریکی انخلا ء کی حمایت کردی
واشنگٹن (آئی ا ین پی)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  سینئرمشیر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ایلون مسک نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اب امریکا کو نیٹو سے نکل جانا چاہیے۔ اس پر مسک نے جواب دیا ہمیں واقعی ایسا کرنا چاہیے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو اپنی 76 ویں سالگرہ منانے والا ہے، مگر اس کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے