ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں پرتکلف عشائیہ دیا
کرسٹیانو رونالڈو کی ایک فوٹو فریم میں جمع ہونیوالے دولتمندوں کی سیلفی غیر معمولی ثابت ہوئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دولتمندوں کی ضیافتوں میں دولتمند ہی آتے ہیں، اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں نہ ہی کچھ عوام کی دلچسپی کی خبریت ہوتی ہے لیکن صدر ٹرمپ کے عشائیہ میں سعودی عرب کے کراؤن پرنس کے استقابل کیساتھ ساتھ ، ایک فوٹو فریم میں جمع ہونے والے دولتمندوں کی سیلفی غیر معمولی ثابت ہوئی اور بہت تیزی سے وائرل ہو گئی۔اس سیلفی کی خاص بات یہ سامنے آئی کہ اس میں دکھائی دینے والے دولتمندوں کی دولت سات سو بلین ڈالر ہے؛ یعینی یہ دولتمندوں کی سب سے بڑی سیلفی بن گئی ہے۔ ایک سیلفی میں اتنے زیادہ دولتمندوں کو پہلے کبھی اکٹھا نہیں دیکھا گیا۔واشنگٹن میں وائت ہاؤس دنیا کی سیاست کا مرکز ہے۔ یہاں دنیا سے اہم مہمان آتے رہتے ہیں، مہمانوں کے لئے ڈنر کا اہتمام کرنا وائٹ ہاؤس کا معمول ہے۔ لیکن وائٹ ہاوس کی گہماگہمی اس بار بہت مختلف تھی جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صدر ٹرمپ کے مہمان بنے تھے۔ اس شاندار سرکاری عشائیے نے نہ صرف سیاسی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچائی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ برپا کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے ایسٹرن روم میں پرتکلف عشائیہ دیا تو اس میں امریکہ کی دولت مند ترین ہستیوں کو خاص طور سے انوائیٹ کیا۔ سب ملٹی بلینئیر شوق سے ڈنر میں آئے، کیونکہ محمد بن سلیمان صرف ایک اہم مملکت کے کراؤن پرنس ہی نہیں بلکہ انویسٹمنٹ کے نئے امکانات کی عظیم کان کے کسٹوڈین بھی ہیں۔ ان کے ایک اشارے سے دولتمندوں کی دولت کہیں سے بڑھ کر کہیں پہنچ سکتی ہے۔ وائت ہاؤس کے اس ڈنر میں کراؤن پرنس سے ملنے کے اشتیاق میں دنیا بھر کی مشہور ترین اور امیر ترین شخصیات ایک ہی چھت تلے جمع ہو گئیں۔ لیکن نیوز آؤٹ لیٹس کے لئے ہیڈ لائنز تب بنیں جب اتفاً بنی ایک غیر معمولی سیلفی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ رونالڈو کی سیلفی ڈنر میں شریک فٹبال سٹار اور سعودی کلب النصر کے ستون کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا فون نکالا اور ایک سیلفی لی۔ اس سیلفی کو دنیا کی سب مہنگی سیلفی بھی کہا جاسکتا ہے کیوں کہ اس تصویر میں امیر ترین شخصیات ایک ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اس سیلفی میں سیاست، بزنس، ٹیکنالوجی اور کھیل کے بڑے بڑے نام ایک ہی فریم میں نظر آ رہے تھے۔ جن کی مجموعی دولت 700 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ پس منظر میں امریکی میرینز کے لیجنڈری بینڈ اور وائٹ ہاؤس کی شاندار سجاوٹ نے حسن دوبالا کردیا تھا