لاہور (آئی این پی ) صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت نے گنگارام ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو عہدے سے معطل کردیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گنگا رام ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو فرائض میں غفلت برتنے اور بد انتظامی پر معطل کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسعود اختر پر سید مٹھا ہسپتال کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا الزام بھی سچ ثابت ہوا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مسعود اختر کے خلاف پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کارروائی کی گئی، ڈاکٹر مسعود اختر کو معطل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔