گنگا رام ہسپتال :مالی بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کافیصلہ

خلاف ِ ضابطہ بھاری اخراجات پر4 میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے گرد گھیرا تنگ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹس و دیگر ملازمین کو7دن میں جواب جمع کرانیکا آخری موقع 
لاہور(کرائم رپورٹر)سر گنگا رام ہسپتال میں مالی بے ضابطگیاں ، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے 4 میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے گرد گھیرا تنگ، ہسپتال کے مالی معاملات پر توجہ نہ ہونے پر بغیر ضروری کارروائیوں کے بھاری اخراجات ہوتے رہے، 2 ڈائریکٹر فنانس، آڈٹ آفیسر ، سینئر بجٹ اینڈ فنانس آفیسر سمیت فنانس ڈیپارٹمنٹ کے متعدد ملازمین کیخلاف سرکاری خزانے کو لوٹنے اور ادارے کے وقار کو مجروح کرنے پر سخت کارروائی کا فیصلہ ، محکمہ صحت نے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر احتشام الحق ، ڈاکٹر اطہر یوسف ، ڈاکٹر ظفر ، ڈائریکٹر فنانس عارف ، سیموئل امانت، آڈٹ آفیسر اسرار الحق، سینئر بجٹ اینڈ فنانس آفیسر اشفاق و دیگر متعدد ملازمین پر کرپشن اور نااہلی کے چارجز لگاتے ہوئے مزید انکوائری کا حکم دیا ہے۔ گریڈ 21 کے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اسد اللہ خان کو انکوائری آفیسر مقررہ کردیا گیا جو مقررہ مدت میں انکوائری مکمل کرینگے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ودیگر ملازمین کو7دن کے اندر اندر اپنا جواب جمع کرانے کا آخری موقع فراہم کیا گیاہے تاہم اگر کسی نے جواب جمع نہ کروایا تو یکطرفہ کارروائی ہو گی۔